بگ بیش لیگ کا آغاز 13 دسمبر سے ہوگا
ایونٹ کا افتتاحی میچ سڈنی تھنڈرز اور میلبورن اسٹارز کے درمیان اوول میں کھیلا جائے گا
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بگ بیش لیگ کا شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق تین نئے ونیوز ولنگٹن سپورٹس گراونڈ البری، کنیز اور نارتھ سڈنی اوول سمیت 17 مقامات 56 میچز کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کا افتتاحی میچ سڈنی تھنڈرز اور میلبورن اسٹارز کے درمیان اوول میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت بھی متوقع ہے۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے آسٹریلیا کے تمام معروف کرکٹرز اپنی اپنی فرنچائزز کو دستیاب ہوں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 4 فروری کو ہوگا۔
🗓 #BBL12 SCHEDULE 🗓
The 12th instalment of the Big Bash is coming your way this summer! pic.twitter.com/npDQAd7U7c
— KFC Big Bash League (@BBL) July 14, 2022
گزشتہ سال کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں پاکستان کی جانب سے شاداب خان، حارث رؤف، محمد حسنین اور فخر زمان بگ بیش لیگ کا حصہ تھے۔ واضح رہے کہ بی بی ایل میں ہی قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین کا ایکشن رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد انہیں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگادی گئی تھی، تاہم حسنین نے ایکشن کو تبدیل کرلیا ہے لیکن انکی قومی اسکواڈ میں واپسی نہیں ہوئی ہے۔