کھیل

بابراعظم ٹاپ پوزیشن پرقابض ہوں،عبدالرزاق کی خواہش

سابق آل راؤنڈرکا کہنا ہےکہ پاکستان ٹیم گزشتہ ایک سال سےتمام شعبوں میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کررہی ہے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم گزشتہ ایک سال سے تمام شعبوں میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کررہی ہے، مجھے لگتا ہے انہیں آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر ہونا چاہیے تھا۔ مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ ورلڈ ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان اب خطرناک حریف کے طور پر سامنے آیا ہے، بابراعظم کی کپتانی میں قومی ٹیم نے آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز جیسی ٹیموں کو ہرایا ہے جبکہ بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ میں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ ’’آئندہ آئی سی سی ٹورنامنٹس میں پاکستانی ٹیم کارکردگی دکھائے گی اور ٹاپ پر رہے گی، میں چاہتا ہوں تمام فارمیٹس میں بابراعظم ٹاپ پوزیشن پر قابض ہوں‘‘۔ عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ بابراعظم کی فارم اسی طرح بحال رہی تو یہ پاکستان کرکٹ کے لیے خوش آئند ہے۔ واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 رینکنگ میں بالترتیب چھٹے، چوتھے اور تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.