کھیل

کشمیرپریمیئرلیگ کی راولاکوٹ ہاکس کا محمدعامرکےحوالےسےاعلان

سیزن ون کی فاتح راولا کوٹ ہاکس نےفاسٹ بولرمحمد عامرکوسیزن ٹوکےلیےآئیکون پلیئرمنتخب کرلیا

کشمیرپریمیئرلیگ (کے پی ایل) سیزن ون کی فاتح راولا کوٹ ہاکس نےفاسٹ بولرمحمد عامرکوسیزن ٹوکےلیےآئیکون پلیئرمنتخب کرلیا۔ تیس سالہ محمد عامرانٹرنیشنل اورٹی ٹوئنٹی لیگزکا وسیع تجربہ رکھتےہیں،عامرپاکستان کی جانب سے 50 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچزمیں 59 اورمجموعی طورپرٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 219 میچزکھیل کر 248 وکٹیں حاصل کرچکےہیں۔

محمد عامرکا کہنا ہےکہ راولاکوٹ ہاکس کا حصہ بننےپرخوشی ہے،بطورآئیکون پلئیرمنتخب کرنےپروہ راولاکوٹ انتظامیہ اورکوچزکا شکریہ ادا کرتےہیں۔ ہیڈ کوچ راولا کوٹ ہاکس ارشد خان کا کہنا ہےکہ محمد عامرکوراولاکوٹ ہاکس میں خوش آمدید کہتےہیں،محمد عامرٹی ٹوئنٹی کرکٹ کےتجربہ کاربولرہیں،ان کی شمولیت سےٹیم مظبوط ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.