کھیل

ایشیا کپ کہاں ہونا چاھئیے؟پاکستان نے بتادیا

کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کےچیف ایگزیکٹیوفیصل حسنین نےکہا ہےکہ پاکستان چاہتا ہےکہ ایشیا کپ سری لنکا میں ہی ہو

ایشیا کپ کہاں ہونا چاھئیے؟پاکستان نےبتادیا،رپورٹ کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کےچیف ایگزیکٹیوفیصل حسنین نےکہا ہےکہ پاکستان چاہتا ہےکہ ایشیا کپ سری لنکا میں ہی ہولیکن ٹورنامنٹ کےوینیوکا حتمی فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کوکرنا ہے۔ چیف ایگزیکٹیوپی سی بی فیصل حسنین نےکہا کہ آسٹریلیا کی کامیاب سیریز کےبعد اب ہماری ٹیم بھی سری لنکا میں موجود ہے۔ فیصل حسنین نےکہا کہ اے سی سی عہدیداران صورتحال کا جائزہ لےرہے،ان کا فیصلہ قبول کریں گے۔

اُنہوں نےکہا کہ آئندہ ہفتےآئی سی سی کی سالانہ جنرل کونسل کےاجلاس میں شرکت کروں گا،کرکٹ آسٹریلیا،انگلینڈ اینڈ ویلزکرکٹ بورڈ اور سری لنکا کرکٹ حکام سےملاقات کریں گے۔ فیصل حسنین کا مزید کہنا تھا کہ فورنیشن اورٹرائی نیشن ٹورنامنٹس کےایجنڈے پربھی بات کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.