کھیل

ہاکی فیڈریشن اوروزارت اسپورٹس میں معاملات طے

ہاکی فیڈریشن نےجلد ازجلد الیکشن کروانے کی یقین دہائی کروائی ،جس پرپی ایچ ایف اوروزارت اسپورٹس کےدرمیان معاملات طےپاگئے

پاکستان ہاکی فیڈریشن(پی ایچ ایف) کےصدرخالد سجاد کھوکھرنےپاکستان ہاکی فیڈریشن کوڈی نوٹیفائی کرنےکےفیصلےپربین الصوبائی رابطے کےوفاقی وزیراحسان الرحمٰن مزاری سےملاقات کی۔ صدرپی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھرنےملاقات کےدوران ہاکی فیڈریشن کےانتخابات نہ کرانےپراپنا موقف پیش کرتےہوئےکہا کہ ہم بھی جمہوری عمل پریقین رکھتےہیں لیکن ایک ہفتےمیں الیکشن کرانا ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نےخود الیکشن کرانےسےمنع کیا تھا۔ ذرائع کےمطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نےجلد ازجلد الیکشن کروانے کی یقین دہائی کروائی ،جس پرپی ایچ ایف اوروزارت اسپورٹس کےدرمیان معاملات طےپاگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.