کھیل

بابر اعظم نےایک اور ریکارڈ اپنےنام کرلیا

انہوں نے سری لنکا کےخلاف گال ٹیسٹ میں 21 رنزبنانےکےساتھ یہ سنگ میل عبورکیا

قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم نےایک اورریکارڈ اپنےنام کرلیا۔ کپتان بابراعظم کے 10 ہزارانٹرنیشنل رنزمکمل ہوگئے، انہوں نے سری لنکا کےخلاف گال ٹیسٹ میں 21 رنزبنانےکےساتھ یہ سنگ میل عبورکیا۔

بابر اعظم پاکستان کی جانب سے تیز ترین 10 ہزار انٹرنیشنل رنزبنانے والے بیٹر بن گئے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 10 ہزار انٹرنیشنل رنزکا اعزاز 228 اننگز میں حاصل کیا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے جاوید میانداد نے 248،سعید انور نے 255 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.