کھیل

سری لنکا ایشیا کپ کی میزبانی سے دستبردار؟

بھارتی میڈیا کےمطابق ایشین کرکٹ کونسل (اےسی سی) کےعہدیداروں نےسری لنکا میں زیادہ ٹیموں کا ایونٹ ناممکن قراردے دیا

سری لنکا ایشیا کپ کی میزبانی سے دستبردار؟ دوعویٰ سامنے آگیا ،بھارتی میڈیا کےمطابق ایشین کرکٹ کونسل (اےسی سی) کےعہدیداروں نےسری لنکا میں زیادہ ٹیموں کا ایونٹ ناممکن قراردے دیا اوراب  ٹورنامنٹ منتقلی کا باضابطہ اعلان جلد کردیا جائےگا۔ بھارتی میڈیا کےمطابق ایشین کرکٹ کونسل کےعہدیداروں کا کہنا ہےکہ سری لنکا کے موجودہ حالات میں ایونٹ ممکن نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہےکہ سری لنکا کرکٹ نےبھی ایونٹ کی منتقلی پراتفاق کیا ہے۔

واضح رہےکہ ایشیا کپ 27 اگست 2022  سے 11 ستمبر  2022 تک سری لنکا میں شیڈول ہے۔ خیال رہےکہ اس سےقبل پاکستان کرکٹ بورڈ نےاس حوالےسےسری لنکن کرکٹ بورڈ اورایشین کرکٹ کونسل سےرابطہ کیا تھا اورکہا تھا کہ ہم ایشیا کپ شیڈول کےمطابق سری لنکا میں کرانےکی حمایت کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.