کھیل

ٹینس پلیئرماریہ شراپوا کےہاں بیٹےکی پیدائش

ماریہ شراپوا نے بیٹے کی پیدائش کے بارے میں بتایا جس کا نام تھیوڈور رکھا گیا ہے

روس کی سابق عالمی نمبرون ٹینس پلیئر ماریہ شراپوا کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ ماریہ شراپوا نے فروری 2020 میں ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اوراسی سال دسمبرمیں برطانوی بزنس مین سےمنگنی کی تھی۔ انسٹاگرام میں ایک پوسٹ میں ماریہ شراپوا نے بیٹے کی پیدائش کے بارے میں بتایا جس کا نام تھیوڈور رکھا گیا ہے۔

الیگزینڈرگائلکس اورماریہ شراپوا کی پہلی اولاد کی پیدائش یکم جولائی کوہوئی تھی مگرسابق ٹینس اسٹارنے 16 جولائی کو اس کے بارے میں بتایا۔ انسٹاگرام پوسٹ میں ماریہ شراپوا نے بیٹے کی تصویربھی پوسٹ کی اورلکھا کہ ‘ یہ ہمارے چھوٹےسےخاندان کا سب سے خوبصورت، چیلنجنگ اوربہترین تحفہ ہے’۔

خیال رہے کہ ماریہ شراپوا نے اپریل میں اپنی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک انسٹاگرام پوسٹ میں حاملہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔ ماریہ شراپوا 5 مرتبہ کی گرینڈ سلم چیمپئن رہی ہیں اور انہوں نے اپنے کیرئیر میں 3 کروڑ 8 لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم حاصل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.