کھیل

ویرات کوہلی کی ناقص کارکردگی، سنیل گواسکر میدان میں آگئے

'اگر ویرات کوہلی مجھے 20 منٹ دیں تو میں انہیں بیٹنگ کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا حل بتاسکتا ہوں

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی ان دنوں ناقص کارکردگی کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں جس کو دیکھتے ہوئے سنیل گواسکر بھی میدان میں آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی نومبر 2019 کے بعد اب تک ایک بھی سنچری اسکور کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے جبکہ انگلینڈ کے خلاف حالیہ سیریز میں بھی وہ بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور اسی وجہ سے ان پر کافی دباؤ ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ ویرات کوہلی کے بلے کو زنگ لگ گیا ہے، اس برے وقت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت کئی کھلاڑیوں نے ان کے حوصلے کو بڑھایا تاہم اب بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کرکٹر سنیل گواسکر نے خراب فارم سے باہر نکلنے کیلئے ویرات کوہلی کو مدد کی پیشکش کی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ ‘اگر ویرات کوہلی مجھے 20 منٹ دیں تو میں انہیں بیٹنگ کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا حل بتاسکتا ہوں ،شاید اس سے انہیں فارم میں واپس آنے میں مدد ملے’۔ انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی کو آف اسٹمپ لائن پر کروائی گئی گیندوں کو کھیلنے میں مشکلات آرہی ہیں اور ماضی میں دیکھا گیا ہے کہ وہ اس جگہ کئی بار آٹ ہوئے۔ گواسکر نے کہا کہ بحیثیت سابق اوپنر آف اسٹمپ لائن پر انہیں بھی کھیلنے پر مشکل ہوتی تھی لیکن اس سے باہر نکلنے کیلئے کچھ چیزیں آزمانا پڑتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.