کھیل

گال ٹیسٹ کے فیصلہ کن دن کا آغاز، جیت کے لئے 120 رنز درکار

سری لنکا کے گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کا آج فیصلہ کُن دن ہے جس میں پاکستان کو جیت کے لیے 120 رنز جب کہ سری لنکا کو فتح کے لیے 7 وکٹیں حاصل کرنا ہوں گی۔

ٹیسٹ کے آخری روز کے کھیل کا آغاز ہوچکا ہے جہاں کریز پر اوپنر عبداللہ شفیق مضبوط پوزیشن کے ساتھ 112 رنز بناکر موجود ہیں جب کہ ان کا ساتھ محمد رضوان دیں گے جنہوں نے گزشتہ روز 7 رنز اسکور کیے تھے۔

 پاکستان ٹیم 3 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز کے ساتھ اننگز آگے بڑھائے گی، سری لنکا نے پاکستان کو جیت کےلیے 342 رنز کا ہدف دیا تھا۔اس سے قبل کپتان بابراعظم 55، امام الحق 35 اور اظہرعلی 6 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.