کھیل

دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز، پاکستان کی بیٹنگ جاری، سلمان علی آغاز کی پہلی ٹیسٹ ففٹی

سری لنکا کے 378 رنز کے جواب میں پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری 'گرین کیپس نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنا لیے ہیں

سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے گال ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے جبکہ دوسرا ٹیسٹ کھیلنے والے سلمان علی آغا نے اپنی پہلی ٹیسٹ ففٹی مکمل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گال میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور عبد اللہ شفیق نے کیا لیکن عبد اللہ شفیق پہلے ہی اننگز میں بغیر کسی کوئی رن بنائے تیسری گیند پر آؤٹ ہو گئے جبکہ بابر اعظم بھی 16 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ امام الحق 32 اور محمد رضوان اور فواد عالم 24، 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد نواز 12 رنز کے مہمان ثابت ہوئے تاہم دوسرا ٹیسٹ کھیلنے والے سلمان علی آغا نے لنکن بولرز کے سامنے مزاحمت جاری رکھی اور اپنی پہلی ٹیسٹ ففٹی مکمل کی، وہ 54 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

گال ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 315 رنز 6 کھلاڑی آٹ پر دوبارہ شروع کی تو نروشان ڈک ولا 42 اور دونتھ ویلا لگے 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے تاہم نسیم شاہ نے پہلے ڈک ولا کو 51 اور پھر ویلا لگے کو 11 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔ رمیش مینڈس نے 35 رنز اسکور کیے جبکہ پراباتھ جے سوریا وکٹ 8 رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بنے۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور یاسر شاہ نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آٹ کیا جبکہ محمد نواز نے دو اور نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.