کھیل

کامن ویلتھ گیمز، قومی ہاکی ٹیم کو زور دار جھٹکا لگ گیا

ڈوپنگ کنٹرول آفیسر پاکستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ لیا جس میں دو کھلاڑیوں کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے

کامن ویلتھ گیمز شروع ہونے سے قبل ہی قومی ہاکی ٹیم کو زور دار جھٹکا لگ گیا ہے کیونکہ قومی ٹیم کے دو کھلاڑیوں کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ گیمز کی ویلکم اور پرچم کشائی کی تقریب بدھ27 جولائی کو منعقد ہوگی جبکہ افتتاحی تقریب 28 جولائی کو الیگزینڈرا اسٹیڈیم برمنگھم میں ہوگی۔ گیمز میں شرکت کیلئے پاکستان کی ہاکی، کرکٹ، باکسنگ، ٹیبل ٹینس، ایتھلیٹکس، اسکوش اور سوئمنگ کی ٹیمیں اور پیرا ایتھلیٹ برمنگھم پہنچ گئے ہیں۔ گیمز کیلئے بنائے گئے چاروں ولیجز میں ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرایا جارہا ہے۔ ڈوپنگ کنٹرول آفیسر نے پاکستان ہاکی ٹیم کے دو اور سوئمنگ کے ایک کھلاڑی کا ڈوپ ٹیسٹ لیا ہے۔ قومی ہاکی ٹیم کے دوکھلاڑیوں کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے جنہیں آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔

دریں اثنا پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے)کے سیکرٹری جنرل محمد خالد محمود نے کامن ویلتھ گیمز کیلئے برمنگھم میں بنائے گئے چاروں ولیجز کا دورہ کیا اور مختلف ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلزسے ملاقات کی۔ اس موقع پر قومی دستے کے چیف ڈی مشن محمد عابد قادری گیلانی اور ڈپٹی سی ڈی ایم میجر (ر)ماجد وسیم نے کھلاڑیوں کی رہائش سمیت دیگر انتظامات کے حوالے سے سیکرٹری جنرل پی او اے کو بریفنگ دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.