کھیل

دوسرا ٹیسٹ، 508 رنز ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے 89 رنز، ایک کھلاڑی آئوٹ

پاکستان نے 28 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر89 رنز بنائے تھے کہ خراب روشنی کے باعث کھیل روک دیا گیا

سری لنکا اور پاکستان کے درمیان کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ میچ میں 508 رنز ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے 89 رنز بنا لیے ہیں جبکہ اس کا ایک کھلاڑی آئوٹ ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گال ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف 508 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عبد اللہ شفیق اور امام الحق نے کیا تاہم عبد اللہ شفیق 16 رنز بنا کر 42 کے مجموعے پر جے سوریا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان نے 28 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر89 رنز بنائے تھے کہ خراب روشنی کے باعث کھیل روک دیا گیا، کھیل روکا گیا تو امام الحق 46 اور بابر اعظم 26 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ پاکستان کو سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 508 رنز کے حصول کے لیے مزید 419 رنز درکار ہیں۔

قبل ازیں سری لنکا نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی دوسری اننگز 360 رنز 8 کھلاڑی آٹ پر ڈکلیئر کر کے پاکستان کو جیت کے لیے 508 رنز کا پہاڑ جیسا دیا تھا۔ گال ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 176 رنز 5 کھلاڑی آٹ پر شروع کی تو دمتھ کرونا رتنے 27 اور دننجیا ڈی سلوا 30 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ دونوں بلے بازوں نے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور کرونا رتنے 61 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر عبد اللہ شفیق کے ہاتھوں کیچ آٹ ہو گئے جبکہ ڈونتھ ویلا لگے 18 رنز بنا کر محمد نواز کاشکار بنے۔ دوسری جانب ڈی سلوا نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور شاندار سنچری مکمل کی، ڈی سلوا 109 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے تو کپتان کرونا رتنے نے 360 رنز 8 کھلاڑی آٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی اور پاکستان کو جیت کے لیے 508 رنز کا ہدف دے دیا۔ یاد رہے کہ سری لنکا نے پہلی اننگز میں 378 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 231 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.