کھیل

دوسرا ٹیسٹ، سری لنکا نے قومی ٹیم کو شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی

سری لنکا کے 508 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ، پوری ٹیم 261 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی

سری لنکا نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کو شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی’ سری لنکا نے پاکستانی ٹیم کو جیت کیلئے 508 رنز کا ہدف دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کی جانب سے دیئے گئے 508 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ ہو گئی اور بابر اعظم کے سوا کوئی بھی بلے باز لنکن بولرز کا جم کر سامنا نہ کر سکا، پوری ٹیم 261 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ گال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے آخری روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 89 رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو امام الحق 46 اور بابر اعظم 26 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے تاہم 97 کے مجموعے پر امام الحق 49 رنز بنا کر رمیش مینڈس کا شکار بن گئے۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنا اسکور آگے بڑھاتے ہوئے ففٹی اسکور کی اور وہ 81 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان 37 رنز بنا سکے۔ فواد عالم ایک رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے اور آغا سلمان 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ یاسر شاہ 27 رنز بنا کر جے سوریا کا شکار بنے۔ پاکستان کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی نسیم شاہ تھے جو 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کی جانب سے پراباتھ جے سوریا نے 5 جبکہ رمیش مینڈس نے 4 کھلاڑیوں کو آٹ کیا اور ایک پاکستانی کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔ سری لنکا نے پہلی اننگز میں 378 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں پاکستان اپنی پہلی اننگز میں 231 رنز بنا سکا تھا جبکہ سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز 360 رنز 8 کھلاڑی آٹ پر ڈکلیئر کرتے ہوئے پاکستان کو 508 رنز کا ہدف دیا تھا۔ یاد رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.