کھیل

کامن ویلتھ گیمز ، پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین کھیلے جانیوالا ہاکی میچ برابر

پاکستان کو ایک اور پنالٹی کارنر ملا لیکن حریف گول کیپر نے اس کا دفاع کیا تاہم وہاں افراز کی پھرتی کام آگئی اور گیند کو جال میں پھینک دیا

کامن ویلتھ گیمز کے سلسلہ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے جانے والا ہاکی میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-2 گول سے برابر ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے پول اے میں ایک پوائنٹ حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کرلی، قومی ٹیم کل نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔ کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ پہلے کوارٹر میں جنوبی افریقا نے برتری حاصل کی، دوسرے کوارٹر میں پاکستان کے رضوان علی نے پنالٹی کارنرپر گول کرکے مقابلہ ایک ایک گول سے برابرکردیا۔ میچ کے تیسرے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی، آخری کوارٹر میں جنوبی افریقا نے پنالٹی شوٹ پر گول کرکے دو ایک کی برتری حاصل کرلی۔ کھیل کے آخری لمحات میں پاکستان کو ایک اور پنالٹی کارنر ملا لیکن حریف گول کیپر نے کامیابی سے اس کا دفاع کیا تاہم وہاں افراز کی پھرتی کام آگئی اور وہ گیند کو جال میں پہنچانے میں کامیاب رہے اور یوں مقابلہ دو دو گول کی برابری پرختم ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.