کھیل
کامن ویلتھ گیمز ، کانسی کاتمغہ جیتنے والے باکسر شاہ حسین شاہ کے والد کا حیران کن بیان سامنے آگیا
بیٹا شاہ حسین شاہ کانسی کا تمغہ جیتنے پر خوش نہیں ہے کیونکہ اس نے سونے کا تمغہ جیتنے کی تیاری کر رکھی تھی: حسین شاہ کا بیان
کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لئے کانسی کا تمغہ جیتنے والے باکر شاہ حسین شاہ کے والد حسین شاہ حیران کن بیان سامنے آگیا جس کے بعد سب حیران رہ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق پاکستانی باکسر حسین شاہ نے کہاکہ بغیر کسی کوچ کے شاہ حسین شاہ نے محنت کی اور اس کی یہ محنت رنگ لائی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس طرح میں نے اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا اسی طرح میرے بیٹے نے بھی کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا ہی تمغہ جیتا ہے۔ حسین شاہ نے کہا کہ بیٹا شاہ حسین شاہ کانسی کا تمغہ جیتنے پر خوش نہیں ہے کیونکہ اس نے سونے کا تمغہ جیتنے کی تیاری کر رکھی تھی۔ انہوں نے عوام سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ شاہ حسین شاہ اسلامک گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان لائے گا۔