کھیل

بابر اعظم یا ویرات کوہلی، ناصر حسین کس کے معترف نکلے؟ بھارتی مداحوں کو جھٹکا دینے والی خبر آگئی

سابق انگلش کپتان اور معروف کمنٹیٹر ناصر حسین پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی کور ڈرائیو کے معترف نکلے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم یا بھارت کے بیٹسمین ویرات کوہلی، سابق انگلش کپتان کس کے معترف نکلے ؟ بھارتی مداحوں کو جھٹکا دینے والی خبر آگئی

تفصیلات کے مطابق معروف کمنٹیٹر ناصر حسین نے آئی سی سی کے ویب شو م ماسٹر کلاس میں سوئنگ کے خلاف کور ڈرائیو کھیلتے وقت بابراعظم کی مثال دی۔ انہوں نے کہا کہ جب گیند باہر کی طرف سوئنگ ہو رہی ہو تو بابراعظم سوئنگ کے ساتھ بہتر طریقے سے کھیلتے ہیں، ای این بیل،کین ولیمسن ،کیایل راہول، جو روٹ اور بابراعظم کی کور ڈرائیو بہترین ہے۔ ناصر حسین کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ مداحوں سے معذرت لیکن بابراعظم کی کور ڈرائیو مجھے پسند ہے،میں ویرات کوہلی کو منتخب کرتا لیکن بابرکی کور ڈرائیو بہت خوبصورت ہے۔ سابق انگلش کپتان نے کہا کہ اگر نوجوان بیٹرز کو کور ڈرائیو سیکھنی ہو تو میں انہیں بابراعظم کو کھیلتے دیکھنے کا مشورہ دوں گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.