کھیل

کامن ویلتھ گیمز، پاکستانی ریسلر عنایت اللہ نے کانسی کا تغمہ جیت لیا

عنایت اللہ نے اسکاٹ لینڈ کے روس کونیلی کو ہراکر برانز میڈل جیتا' انہوں نے اپنے حریف کو دوسرے راؤنڈ میں چت کیا

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے سلسلہ میں کھیلے جانے والے ریسلنگ کی 65 کلوگرام کیٹیگری میں پاکستان کے عنایت اللہ نے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ گیمز میں عنایت اللہ نے اسکاٹ لینڈ کے روس کونیلی کو ہراکر برانز میڈل جیتا۔ انہوں نے اپنے حریف کو دوسرے راؤنڈ میں چت کیا۔ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد تین ہوگئی،پاکستان اب تک ایک گولڈ اور دو بزانز میڈل جیت چکا ہے ۔ اس سے قبل نوح بٹ نے ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا جبکہ شاہ حسین نے جوڈو کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.