کھیل

کامن ویلتھ گیمز، پاکستانی ریسلر نے حریف کو 55 سکینڈ میں چت کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

پاکستانی ریسلر علی اسد نے برانز میڈل کی باٹ میں نیوزی لینڈ کے سورج سنگھ کو محض 55 سیکنڈز میں چاروں خانے چت کردیا

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے ایک اور میڈل حاصل کرلیا، پاکستانی ریسلر علی اسد نے حریف کو 55 سکینڈل میں چت کر کے نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق 57 کلوگرام ریسلنگ کے مقابلوں میں پاکستان کے علی اسد نے برانز میڈل جیتا۔ علی اسد نے برانز میڈل کی باٹ میں نیوزی لینڈ کے سورج سنگھ کو محض 55 سیکنڈز میں چاروں خانے چت کردیا۔ برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد اب چھ ہوگئی ہے جن میں صرف ایک گولڈ میڈل شامل ہے۔ اسی کیٹیگری کے فائنل میں بھارت کے روی نے نائیجیریا کے کھلاڑی کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.