کھیل

کامن ویلتھ گیمز کا اختتام، آسٹریلیا کی پہلی اور پاکستان کی 18 ویں پوزیشن

آسٹریلیا سونے کے 67 ، چاندی کے 57 اور کانسی کے 54 میڈلز کے ساتھ نمبر ون رہا اور کینگروز نے مجموعی طور پر 178 میڈلز اپنے نام کیے

کامن ویلتھ گیمز 2022ء میں پاکستان کی پوزیشن 18ویں رہی جب کہ آسٹریلیا کی برتری کے ساتھ کھیلوں کے مقابلے اپنے اختتام کو پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ گیمز میں سب سے زیادہ تمغے آسٹریلیا نے حاصل کیے، آسٹریلیا سونے کے 67 ، چاندی کے 57 اور کانسی کے 54 میڈلز کے ساتھ نمبر ون رہا اور کینگروز نے مجموعی طور پر 178 میڈلز اپنے نام کیے۔ برمنگھم میں ہونے والے گیمز میں انگلینڈ نے 57 سونے، 66 چاندی اور 53 کانسی کے میڈل جیت کر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ کینیڈا نے سونے کے 26، چاندی کے 32 اور کانسی کے 34 میڈلز جیتے اور تیسرے نمبر پر رہا۔ بھارت نے 22 سونے، 16 چاندی اور 23 کانسی کے تمغے جیت کر چوتھی پوزیشن حاصل کی جبکہ پاکستان نے سونے کے دو چاندی اور کانسی کے تین تین تمغے جیت کر 18ویں پوزیشن حاصل کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.