کھیل

پاکستانی ایتھلیٹ شجر عباس نے 200 میٹر ریس میں نیا قومی ریکارڈ بنا دیا

200 میٹر ہیٹس میں انہوں نے 20.68 کی ٹائمنگ کے ساتھ اپنی ہیٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور نیا قومی ریکارڈ بنایا

پاکستان کے نوجوان ایتھلیٹ شجر عباس نے 200 میٹر ریس میں نیا قومی ریکارڈ بنادیا، اسلامک سالیڈریٹی گیمز کی ہیٹس میں انہوں نے فاصلہ 20.68 سیکنڈز میں طے کیا ۔

تفصیلات کے مطابق برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے شجر عباس کی پرفارمنس کا سلسلہ قونیہ میں اسلامی یکجہتی گیمز میں بھی جاری ہے ۔ 200 میٹر ہیٹس میں انہوں نے 20.68 کی ٹائمنگ کے ساتھ اپنی ہیٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور نیا قومی ریکارڈ بنایا۔ اس سے قبل لیاقت علی نے 2015 کے نیشنل گیمز میں 20.7 کی ٹائمنگ دی تھی۔ شجر نے اس سے قبل قونیہ ہی میں 100 میٹر کا قومی ریکارڈ بنایا تھا۔ انہوں نے 100 میٹر ہیٹس 10.25 سیکنڈز میں مکمل کرکے اپنا 10.38 کا ریکارڈ بہتر کیا تھا۔ اسلامک گیمز میں 200 میٹر ریس میں شریک پاکستان کے دوسرے ایتھلیٹ معید بلوچ کی ٹائمنگ 21.28 سیکنڈز رہی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.