کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2022ء کب شروع ہوگا؟ طے شدہ شیڈول تبدیل ؟ شائقین کیلئے بری خبر

قطر میں منعقد ہونے والا فیفا ورلڈ کپ 2022ء اپنے طے شدہ شیڈول سے ممکنہ طور پر ایک روز قبل شروع ہونے کا امکان ہے

قطر میں منعقد ہونے والا فیفا ورلڈ کپ 2022ء کب شروع ہوگا ، کیا طے شیدہ شیڈول میں کوئی تبدیل کی گئی ہے اس حوالہ سے شائقین فٹ بال کیلئے بری خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کا پہلا میچ میزبان قطر اور ایکواڈور کی ٹیموں کے درمیان بروز اتوار20 نومبر کو ممکنہ طور پر طے شدہ شیڈول سے ایک روز قبل کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل ٹورنامنٹ کا پہلا میچ سینیگال اور نیدرلینڈ کے درمیان پیر کے روز 21 نومبر کو طے کیا گیا تھا تاہم فیفا گورننگ باڈی کے انتظامی معاملات کے سیکشن کی جانب سے پہلا میچ قطر کو منتقل کرنے کا پرپوزل دیا گیا ہے۔ جنوبی امریکی کنفیڈریشن کی گزارش پر فیفا کی جانب سے قطر اور ایکواڈور سے بات چیت کی گئی کیوں کہ ٹورنامنٹ کی روایت رہی ہے کہ پہلا میچ میزبان ٹیم کی جانب سے کھیلا جاتا ہے۔

مذکورہ پرپوزل حتمی منظوری کیلئے 6 فیڈریشنز اور فیفا صدر پر مشتمل بیورو آف فیفا کونسل کو ارسال کیا گیا ہے جہاں سے ممکنہ منظوری کے بعد نیا شیڈول لاگو ہو جائے گا۔ پرپوزل کی بیورو آف فیفا کونسل سے منظوری کے بعد سینیگال اور نیدرلینڈ کے درمیان ہونے والا میچ پیر کے روز یعنی ٹورنامنٹ کے دوسرے روز کھیلا جائے گا اور چار کے بجائے صرف تین کھیل کھیلے جائیں گے۔ اس نئے شیڈول کا گروپ بی میں ایران کے میچ پر کوئی اثر نہیں ہوگا جبکہ یہ نیا شیڈول ویلز اور امریکا کے میچز پر بھی اثرانداز نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.