کھیل

بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے شکیب الحسن کو الٹی میٹم جاری کر دیا

بورڈ کی جانب سے شکیب الحسن کو بیٹ ونر نیوز نامی ویب سائٹ سے اپنا معاہدہ منسوخ کرنے کا حکم دیا گیا ہے

بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈر شکیب الحسن کو سٹے بازی کی ویب سائٹ کی انڈورسمنٹ کرنے پر ٹیم میں رہنے یا علیحدگی کیلئے الٹی میٹم جاری کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق بورڈ کی جانب سے شکیب الحسن کو بیٹ ونر نیوز نامی ویب سائٹ سے اپنا معاہدہ منسوخ کرنے کا حکم دیا گیا ہے بصورت دیگر انہیں ٹیم سے علیحدگی کیلئے خبردار کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے ک گذشتہ ہفتے بنگلادیشی کھلاڑی شکیب الحسن نے ڈچ جزیرے کی سٹے باز فرم کی ویب سائٹ بیٹ ونر نیوز سے اپنی پارٹنرشپ کا اعلان کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے لکھا تھا کہ یہ اسپورٹس نیوز کا واحد ذریعہ ہے۔ بنگلادیشی بورڈ کے صدر ناظم الحسن نے کہا کہ اس بارے میں کوئی دوسری رائے ہو ہی نہیں سکتی، ہمیں امید تھی کہ جمعرات تک اس معاملے پر کوئی جواب سامنے آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات طے ہے کہ اس معاملے پر کوئی بات چیت نہیں ہو سکتی شکیب کو یا تو یہ معاہدہ چھوڑنا ہوگا گا یا پھر وہ بنگلادیشی قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.