کھیل

بھارتی باکسر کو شکست دینے والے باکسر شہیر آفریدی کا وطن واپسی پر پرتپاک استقبال

بھارتی باکسر اسرار عثمانی نے پاکستانی باکسر شہیر آفریدی کو کھلا چیلنج کیا تھا جس کے بعد بھارتی سورما کو عبرت ناک شکست سے دوچار کیا

تھائی لینڈ میں بھارتی باکسر کو عبرتناک شکست دینے والے پاکستانی شہیر آفریدی کا وطن واپس پر پرتپاک استقبال کیا گیا’ ریپڈ رسپانس فورس نے شاندار استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی باکسر کو شکست کے بعد وطن واپس آنے والے پاکستانی باکسر کا پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی اور پولیس افسران نے استقبال کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی سید علی رضا، ثاقب ابراہیم، عرفان بہادر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔بنکاک میں مڈل ویٹ کٹیگری میں باکسر شہیر آفریدی نے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا، بھارتی باکسر اسرار عثمانی نے پاکستانی باکسر شہیر آفریدی کو کھلا چیلنج کیا تھا جس کے بعد پاکستانی شہیر آفریدی نے بھارتی سورما اسرار عثمانی کو عبرت ناک شکست سے دوچار کیا۔

شہیر آفریدی نے 3 ماہ قبل بھی مڈل ویٹ ایشین باکسنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔ سندھ پولیس کی ریپڈ رسپانس فورس کے جوان باکسر شہیر آفریدی پرواز ٹی جی 341 سے بنکاک سے کراچی پہنچے جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ سندھ پولیس کی ریپڈ رسپانس فورس کے اہلکاروں کی بڑی تعداد استقبال کیلئے ائیرپورٹ پہنچی، دوست احباب، عزیز و اقارب اور شائقین کی بڑی تعداد استقبال کیلئے ائیرپورٹ پر موجود تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.