کھیل

پاکستان فٹبال فیڈریشن کی تاریخ تبدیل، پی ایف یف نے پہلی مرتبہ فٹسال کو اپنا لیا

فٹسال قومی فیڈریشن کی ذمہ داری ہوتی ہے، ماضی میں پی ایف ایف کی عدم دلچسپی سے فٹسال میں متوازی تنظیمیں بنی رہیں

پاکستان فٹبال فیڈریشن کی تاریخ تبدیل ہو گئی، پی ایف ایف نے پہلی مرتبہ ملک میں تیزی سے فروغ پاتے کھیل فٹسال کو اپنالیا ہے جو ایک اچھی خبر ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن نے مختلف کلبز کو الحاق کے لیے کہہ دیا ہے۔ فیفا قوانین کے مطابق فٹسال قومی فیڈریشن کی ذمہ داری ہوتی ہے، ماضی میں پی ایف ایف کی عدم دلچسپی سے فٹسال میں متوازی تنظیمیں بنی رہیں تاہم اب امید ہے کہ یہ کھیل توجہ حاصل کرنے پر مزید تیزی سے فروغ پائے گا۔ خیال رہے کہ فٹسال ، فٹبال کی ایک قسم ہے، فٹسال میں قدرے چھوٹا گراؤنڈ ہوتا ہے جس میں دونوں ٹیموں کے 5،5 کھلاڑی شریک ہوتے ہیں، عام طور پر یہ انڈورگیم ہے تاہم اسے کھلے آسمان تلے بھی کھیلا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.