کھیل

کیویز کرکٹر راس ٹیلر کے آئی پی ایل کے متعلق سنسنی خیز انکشافات

مجھے تین چار تھپڑ مارے گئے ،کہا گیا کہ ملین ڈالر صفر پر آؤٹ ہونے کے نہیں دیئے: راس ٹیلر کے اپنی کتاب میں سنسنی خیز انکشافات

نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر راس ٹیلر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)کے بارے میں اہم انکشاف کیا ہے جس کے بعد سب حیران و دنگ رہ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق کیویز کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی راس ٹیلر نے اپنی نئی کتاب میں انکشاف کیا کہ صفر پر آؤٹ ہوا تو راجستھان رائلز کے مالک نے مجھے تھپڑ مارے۔ راس ٹیلر نے اپنی کتاب میں بتایا کہ مجھے تین چار تھپڑ مارے گئے ،کہا گیا کہ ملین ڈالر صفر پر آؤٹ ہونے کے نہیں دیئے ۔ راس ٹیلر نے مزید کہا کہ گو کہ تھپڑ جارح نہیں تھے مگر پروفیشنل ماحول میں ایسا سوچ بھی نہیں سکتا۔ 38 سالہ راس ٹیلر نے یہ انکشافات اپنی نئی کتاب میں کیے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.