کھیل

قومی ٹیم کے محمد رضوان نے یوم آزادی پر بڑی خواہش کا اظہار کردیا

دل میں ایک دوسرے اور ملک کے لیے محبت قائم ہوجائے تو آسانی پیدا ہوجائے گی جبکہ دین کو سب سے پہلے رکھیں : محمد رضوان

قومی ٹیم کے محمد رضوان نے یوم آزادی پر بڑی خواہش کا اظہار کردیا ‘ پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹوئٹر اسپیس پر مداحوں سے گفتگو کی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ یوم آزادی کا اصل مقصد سمجھنا بہت ضروری ہے، ملک کے ایک ایک شہری کو اپنے وطن کے ساتھ محبت ہے، سب چاہتے ہیں کہ پاکستان دنیا میں دیگر ملکوں کی طرح ترقی یافتہ بن جائے۔ انہوں نے کہا کہ دل میں ایک دوسرے اور ملک کے لیے محبت قائم ہوجائے تو آسانی پیدا ہوجائے گی جبکہ دین کو سب سے پہلے رکھیں اور دین پر شرمانا نہیں چاہیے۔ وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف ورلڈ کپ میچ سے قبل ڈریسنگ روم کا ماحول زبردست تھا، مجھے پہلے اندازاہ نہیں تھا کہ کتنا بڑا میچ ہے اس لیے عام میچ کے طور پر لیا اور وہ میچ جیت کر جو محبت ملی وہ بہت زبردست تھی۔ انہوں نے کہا کہ بیٹنگ پوزیشن،کیپنگ گلووز سب کپتان کے فیصلے ہیں،ہمارا کپتان، ہمارا امیر ہے، جو اس کا فیصلہ ہوتا وہ سب کو منظور ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ اب بڑا برانڈ بن چکی ہے،کھلاڑی کو جو عام سسٹم میں 5 سال میں ملتا ، پی ایس ایل سے دو سال میں مل جاتا ہے۔ اس کے علاوہ کامن ویلتھ اور اسلامی یکجہتی گیمز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے ایتھلیٹس کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گولڈ میڈل جیتنے والوں کو ایک بار پھر مبارک باد دیتا ہوں،خواہش ہے کہ پاکستان میں دوسرے کھیل بھی ترقی کریں۔ محمد رضوان نے کہا کہ ہم سب کو مل کر کوشش کرنی ہے کہ دیگر کھیلوں کو بھی پروموٹ کریں،ایک زمانہ تھا کہ ہاکی کے پلیئرز کے نام زبانی یاد ہوتے تھے،ابھی کرکٹرز کو سب کی توجہ ہے مگر انشاللہ جلد دیگر اسپورٹس ترقی پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے مگر عوام سے کہوں گا کہ ہمیں دعاں میں یاد رکھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.