کھیل

اسلامی یکجہتی گیمز ‘ سوئمنگ مقابلہ، پاکستانی خاتون سوئمرز کی 100 میٹر فری سٹائل کے فائنل تک رسائی

پاکستانی وویمن جہاں آرا نبی اور بسمہ خان نے سوئمنگ مقابلوں میں جیت حاصل کی ، فائنل میں وہ رات آٹھ بجے ایکشن میں ہوں گی

اسلامی یکجہتی گیمز کے سوئمنگ مقابلے میں پاکستان کی بسمہ خان اور جہاں آرا نبی نے 100 میٹر فری اسٹائل کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جو خوش آئند ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی یکجہتی گیمز کے سلسلہ میں ہونے والے سوئمنگ مقابلے کے سیمی فائنل میں جہاں آرا نبی ایک منٹ دو عشاریہ ایک ،ایک سیکنڈز کی ٹائمنگ کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہیں۔ دوسری جانب بسمہ خان کی سیمی فائنل میں ٹائمنگ ایک منٹ دو عشاریہ پانچ نو سیکنڈز رہی، انہوں نے آٹھویں پوزیشن لی۔ دونوں پاکستانی پلیئرز کل 100میٹر فری اسٹائل کے فائنل میں رات آٹھ بجے ایکشن میں ہوں گی۔ دوسری جانب خواتین کی 100 میٹر بیک اسٹروک میں پاکستان کی فاطمہ عدنان لوٹیا نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا مگر فائنل میں ان کی پوزیشن آٹھویں رہی ۔ سیمی فائنل میں فاطمہ کی ٹائمنگ ایک منٹ 18 عشاریہ سات آٹھ رہی جبکہ فائنل میں انہوں نے 100 میٹر بیک اسٹروک ایک منٹ 19 عشاریہ صفر آٹھ کی ٹائمنگ کے ساتھ مکمل کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.