کھیل

اسلامی یکجہتی گیمز، سوئمنگ ایونٹ ‘پاکستانی بسمہ خان کی فائنل میں رسائی

اسلامی یکجہتی گیمز میں ہونیوالے سوئمنگ ایونٹ میں بسمہ خان نے ابتدائی ہیٹس میں 1:09.38 کی ٹائمنگ کے ساتھ فائنل میں جگہ بنائی

ترکیہ کے شہر قونیہ میں جاری اسلامی یکجہتی گیمز سوئمنگ ایونٹ میں خواتین کی 100 میٹر بٹرفلائی میں پاکستانی سوئمر بسمہ خان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بسمہ خان نے ابتدائی ہیٹس میں 1:09.38 کی ٹائمنگ کے ساتھ فائنل میں جگہ بنائی۔ خواتین کے 100 میٹر بریسٹ اسٹروک کے فائنل میں مشال ایوب ساتویں نمبر پر رہیں، 200 میٹر فری اسٹائل کے فائنل میں جہاں آرا نبی کا آٹھواں نمبر رہا۔ اس کے علاوہ مردوں کی 800 میٹر فری اسٹائل کے فائنل میں امان صدیقی کا چھٹا نمبر رہا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.