کھیل

ورلڈ جونیئر سکوائش چیمپئن شپ، پاکستان کا فاتحانہ آغاز، مخالفین پریشان

اصحاب عرفان نے نکولز ویروی، حمزہ خان نے اسماعیل کاروہال کو شکست دی جبکہ نور زمان نے بھی بغیر کوئی گیم ڈراپ کیے شوماری ولٹشائر کو مات دی

ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کر دیا ہے ‘ پہلے میچ میں پاکستان نے گیانا کو 3-0سے ہرادیا، جس کو دیکھ کر سب حیران رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے گیانا کو 3-0 سے ہرادیا، اصحاب عرفان نے نکولز ویروی، حمزہ خان نے اسماعیل کاروہال کو شکست دی جبکہ نور زمان نے بھی بغیر کوئی گیم ڈراپ کیے شوماری ولٹشائر کو مات دی۔ گروپ سی میں پاکستان ٹیم بدھ کو دو میچز کھیلے گی،صبح کے سیشن میں پاکستان کا مقابل نیدرلینڈز جبکہ شام میں ہانگ کانگ سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.