کھیل

دوسرا ون ڈے، پاکستان نے نیدر لینڈز کو شکست دیکر سیریز میں 2-0 سے برتری حاصل کرلی

کپتان بابراعظم نے 57 رنز جبکہ محمد رضوان نے69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور سلمان علی آغا 50 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے

دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے میزبان نیدرلینڈز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق روٹرڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو 187 رنز کا ہدف دیا تھا جسے قومی ٹیم نے 34 ویں اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پورا کرلیا۔ واضح رہے کہ نیدرلینڈز کے کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو کہ بہتر ثابت نہ ہوسکا اور پوری ٹیم44.1 اوورز میں 186 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ میچ میں نیدرلینڈز کا آغاز ہی مایوس کن رہا، نیدرلینڈز کے3 کھلاڑی صرف 8 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ ان کے بعد ٹام کوپر نے باس ڈی لیڈا کے ساتھ اسکور 117 تک پہنچایا ، پھر نواز نے اپنا جادو دکھایا، پہلے کوپر کو 66 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ کیا، ان کے بعد کپتان اسکاٹ ایڈورڈز پانچ رنز بناکر نواز کا شکار بنے۔ نیدر لینڈز کی پوری ٹیم 45 ویں اوور میں 186 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، باس ڈی لیڈا89 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور نواز نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نسیم شاہ نے دو اور محمد وسیم جونیئر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ قومی ٹیم نے 187 رنز کا ہدف 34 ویں اوور میں پورا کرلیا، کپتان بابراعظم نے 57 رنز بنائے امام الحق 6 اور فخرزمان 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان نے69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور سلمان علی آغا 50 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ نیدر لینڈز کے ویویان کنگما نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.