کھیل

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کیرئیر کی ابتدائی 90 ون ڈے اننگز میں سے سب زیادہ رنز بنانے والے پلیئر بن گئے ہیں

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرتے ہوئے جنوبی افریقین بیٹسمین ہاشمہ عاملہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کیرئیر کی ابتدائی 90 ون ڈے اننگز میں سے سب زیادہ رنز بنانے والے پلیئر بن گئے ہیں۔ پاکستانی کپتان نے 90 اننگز میں 59.79 کی اوسط سے4 ہزار 664 رنز بنائے ہیں جب کہ جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے ابتدائی 90 اننگز میں 4 ہزار 556 رنز بنائے تھے۔ ان کے علاوہ ویوین رچرڈز نے 4ہزار 122 ، شائی ہوپ نے 4ہزار 51 اور جو روٹ نے 3ہزار 954 رنز بنائے تھے۔ بھارت کے ویرات کوہلی نے 90 اننگز کے بعد مجموعی طور پر 3ہزار 899 رنز بنائے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.