کھیل

ساف کپ فٹبال ٹورنامنٹ، 23 کھلاڑیوں پر مشتمل قومی وویمن ٹیم فائنل

پاکستان کا آخری ایونٹ کھیلنے والی ٹیم کی 7 پلیئرز 2022 کے ٹورنامنٹ کیلئے اسکواڈ میں شامل کی گئی ہیں

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کے کوچنگ اسٹاف نے آئندہ ماہ ہونے والے ساف کپ ٹورنامنٹ کیلئے 23 کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کو فائنل کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 2014ء میں پاکستان کا آخری ایونٹ کھیلنے والی ٹیم کی 7 پلیئرز 2022 کے ٹورنامنٹ کیلئے اسکواڈ میں شامل کی گئی ہیں۔ ٹیم کا باضابطہ اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف)نے 6 ستمبر سے ہونیوالے ساف ویمن کپ کیلئے 23 کھلاڑیوں کو منتخب کرلیا ہے۔ ان میں ہاجرہ خان، ملیکہ نور، نشا اشرف، روشنان علی، سحر زمان، ماہ پارا شاہد اور ذولفیا نذیر بھی شامل ہیں جو 2014 میں اسلام آباد میں ہونیوالی ساف چیمپئن شپ کی ٹیم میں شامل تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.