کھیل

سربین ٹینس سٹار نوواک جوکووچ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار

'افسوس کی بات ہے کہ میں اس بار یو ایس اوپن میں شرکت کیلئے نیویارک کا سفر نہیں کر سکوں گا'میری نیک تمنائیں ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں

کورونا ویکسین نہ لگوانے پر بضد سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ امریکا میں ہونے والے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سربین ٹینس سٹار نوواک جوکووچ نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ ‘افسوس کی بات ہے کہ میں اس بار یو ایس اوپن میں شرکت کے لیے نیویارک کا سفر نہیں کر سکوں گا۔میری نیک تمنائیں ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں’۔ جوکووچ نے کورونا کے دوران کووڈ ویکسینیشن کرانے سے انکار کیا تھاجس کی وجہ سے موجودہ امریکی قوانین کے مطابق ویزا حاصل کرنے اور ملک میں داخل ہونے کے لیے کسی بھی غیر امریکی شہری کو کورونا وائرس کی ویکسین لگوانا ضروری ہے۔ اس سے قبل بھی 21 بڑے ٹینس مقابلوں کے ٹائٹل اپنے نام کرنے والے جوکووچ کووڈ ویکسینیشن نہ کروانے کے اپنے فیصلے کے بعد رواں برس کچھ اہم مقابلوں میں شرکت سے محروم رہے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.