کھیل

خواجہ احمد احسان کا ارشد ندیم کو لاکھوں روپے نقد انعام دینے کا اعلان

کامن ویلتھ گیمز میں 90.18 میٹر جیولین تھرو کر کے نیا ریکارڈ قائم کر نے والے ارشد ندیم کے اعزاز میں لاہورمیں تقریب کا اہتمام کیا گیاتھا

کامن ویلتھ اور اسلامی یکجہتی گیمز کے گولڈ میڈلسٹ اتھلیٹ ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ عوام کی دعاؤں سے گولڈ میڈل جیتنا نصیب ہوا، دعائیں دینے پر وہ پوری قوم کے شکر گزار ہیں۔

کامن ویلتھ گیمز میں 90.18 میٹر جیولین تھرو کر کے نیا ریکارڈ قائم کر نے والے ارشد ندیم کے اعزاز میں لاہورمیں تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ احمد حسان نے ارشد ندیم کو 20 لاکھ روپے نقد انعام سے نوازا ۔ تقریب میں اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی نے بھی شرکت کی، اس موقع پر ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ وہ گولڈ میڈل حاصل کرنے پر اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.