کھیل

ویرات کوہلی کا اپنے بارے میں حیران کن انکشاف ‘ سب حیران

جب سے کرکٹ شروع کی ہے تب یہ پہلا موقع ہے کہ میں نے پورا مہینہ بیٹ کو ہاتھ نہیں لگایا : سابق کپتان ویرات کوہلی کا انکشاف

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے اپنے بارے میں حیران کن انکشاف کیا ہے جس کو سننے کے بعد ان کے مداح حیران و پریشان ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے اپنے آؤٹ آف فارم ہونے اور ذہنی دباؤ بڑھنے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 10 سالوں میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ میں نے پورا ایک مہینہ بیٹ کو ہاتھ نہیں لگایا ۔ انہوں نے کہا کہ میں خود کو بتاتا رہا کہ مجھ میں کھیل کی شدت ہے لیکن میری باڈی کہتی تھی ابھی وقفہ لو، مجھے احساس ہوا کہ میں اپنے ساتھ غلط بیانی کر رہا ہوں۔ ویرات کوہلی نے کہا میرا دماغ مجھے بتا رہا تھا کہ مجھے بریک لے کر کھیل سے دستبردار ہونا ہے، میں ذہنی طور پر مضبوط لگتا ہوں اور مضبوط ہوں بھی لیکن اس کی ایک حد ہوتی ہے، آپ کو اس حد کو پہچاننا ہوتا ہے ورنہ یہ آپ کے لیے مضرِ صحت ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا مجھے حالیہ دنوں نے بہت کچھ سکھایا ہے، مجھے یہ بتانے میں شرمندگی محسوس نہیں ہو رہی کہ میں ذہنی طور پر ڈان ہوا۔ ویرات کوہلی نے کہا یہ ایک عام سی بات ہے لیکن ہم اس کے بارے میں نہیں بولتے کیونکہ ہم ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں، ہم ایسا نظر نہیں آنا چاہتے کہ ہم دماغی طور پر ڈان ہیں، یقین کریں اپنی مضبوطی کے بارے میں غلط بیانی کرنا کمزوری تسلیم کرنے سے زیادہ بری چیز ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.