کھیل

ایشیاء کپ، کرکٹ کا بڑا مقابلہ، پاکستان یا بھارت جیت کس کا مقدر بنے گی؟

ایشیاء کپ کے سلسلہ میں کھیلے جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا' دونوں کپتان جیت کے پر عزم ہیں

ایشیاء کپ شروع ہو چکا ہے اور کرکٹ کی دنیا کا بڑا مقابلہ کل کھیلا جائے گا یہ میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا جیت کس کا مقدر بنے گی؟ جواری میدان میں آگئے ۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ شروع ہوچکا ہے۔ بڑے ٹورنامنٹ کے بڑے مقابلے کیلئے ٹیموں کی تیاریاں مکمل ہیں، پاکستان کی فائنل الیون بھی فائنل ہو گئی تاہم پلیئنگ الیون کے نام ٹاس سے پہلے ہی سامنے آئیں گے۔ گرین شرٹس کی بیٹنگ پاور میں کپتان بابر اعظم ، محمد رضوان ، فخر زمان ، خوشدل شاہ ، آصف علی اور حیدر علی کے علاوہ شاداب خان اور محمد نواز بھی شامل ہیں۔ یہ دونوں اسپین بولنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ میں بھی کردار نبھائیں گے۔ فاسٹ بولنگ میں حارث رف کے ساتھ نسیم شاہ ہوں گے، پلیئنگ الیون میں شاہنواز دھانی ہوں گے یا محمد حسنین یہ میچ سے پہلے طے ہوگا۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم میں کوہلی، روہت شرما، کے ایل راہول تو بیٹنگ میں کمال دکھائیں گے جبکہ بولنگ میں بھی ان کے پاس ایک سے بڑھ کرایک پیسر اور اسپنرز موجود ہیں۔ شائقین کرکٹ اس بڑے مقابلے میں دونوں ممالک کے بڑے بولرز شاہین شاہ آفریدی اور جسپریرت بھمرا کو مِس کریں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔ ایشیا کی 6 بہترین ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان گروپ اے میں بھارت اور ہانگ کانگ کے ساتھ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا ،افغانستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔ ہر گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جس کا آغاز 3 ستمبر سے ہوگا۔ سپر فور کی ٹاپ ٹو ٹیموں کے درمیان فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.