کھیل

پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان نے بھارت کیخلاف میچ سے قبل کیا ٹوئٹ کیا؟ پتا چل گیا

یہ سیلاب تباہ کن ہے لیکن اس نے ہمیں اپنے ملک پاکستان کیلئے متحد ہونے کا موقع دیا ہے، یہ موقع متاثرین کی امداد کا ہے جو ہمارے منتظر ہیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بھارت کیخلاف ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچ سے قبل کیا ٹوئٹ کیا اس حوالہ سے تمام تفصیل سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور مایہ ناز بلے باز محمد رضوان نے سوشل میڈیا ٹوئٹر پر لکھا کہ جب بھی ہمارے وطن عزیز پر آزمائش آئی ہے، ہماری پوری قوم نے زندہ ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ یہ سیلاب تباہ کن ہے لیکن اس نے ہمیں اپنے ملک پاکستان کیلئے متحد ہونے کا موقع دیا ہے، یہ موقع متاثرین کی امداد کا ہے جو ہمارے منتظر ہیں۔ رضوان نے مزید کہا کہ انتظار نہ کریں، آگے بڑھیں پاکستان کیلئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.