کھیل

ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ، قومی ٹیم کا بھارت کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف

بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم کا آغاز اتنا اچھا نہ رہا، صرف 15 کے مجموعی اسکور پرکپتان بابر اعظم 10 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے تھے

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف دے دیا، اس میچ میں محمد رضوان 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف 3 فاسٹ بولرز اور 2 اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ٹیم میں کپتان بابر اعظم،نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، فخر زمان ،افتخار احمد ،خوشدل شاہ، آصف علی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔ بھارتی ٹیم میں کپتان روہت شرما، کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادو ،دنیش کارتھک،ہاردیک پانڈیا، چہل،رویندراجڈیجا ، بھونیشور کمار اور اویش خان ،ارشدیب سنگھ شامل ہیں۔

بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم کا آغاز اتنا اچھا نہ رہا، صرف 15 کے مجموعی اسکور پرکپتان بابر اعظم 10 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کو دوسرا نقصان فخر زمان کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 6 گیندوں پر 10 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔قومی ٹیم کی تیسری وکٹ 87 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، افتخار احمد 22 گیندوں پر 28 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے علاوہ پاکستان کی مشکلات میں اضافہ اس وقت ہوا جب سیٹ بیٹر محمد رضوان بھی 42 گیندوں پر 43 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے جبکہ خوشدل شاہ صرف 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.