کھیل

ایشیاء کپ ، سپر فور مرحلہ، پاکستان بمقابلہ بھارت، راہول ڈریوڈ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

پاکستان کی ٹیم کی بولنگ اچھی ہے، پاک بھارت میچ اوپر نیچے ہو رہے ہیں، ایسے میچز ہائی پریشر ہوتے ہیں اس سے کھلاڑیوں کو فائدہ ہوتا ہے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلہ کے سلسلے میں پاکستان اور بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے میچ سے قبل خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

تفصیلات کے مطابق راہول ڈریوڈ کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم کی بولنگ اچھی ہے، پاک بھارت میچ اوپر نیچے ہو رہے ہیں، ایسے میچز ہائی پریشر ہوتے ہیں اس سے کھلاڑیوں کو فائدہ ہوتا ہے، پریشر والی گیم کھیلیں گے تو ہماری ٹیم اچھی بنے گی۔ راہول ڈریوڈ کہنا تھا کہ ہمارے لیے یہ ایک میچ ہے اور اس میچ میں ہم نے دوسرے میچز کی طرح اچھا کھیلنا ہے، پہلے میچ میں پاکستان کے بائولرز نے اچھی بولنگ کی تو ہمارے بیٹرز نے بھی اچھی بیٹنگ کی۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ کا کہنا تھا کہ رویندرا جڈیجا گھٹنے کی وجہ سے ایشیا کپ سے باہر ہوئے ہیں ابھی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے باہرکا نہیں کہا جاسکتا، وہ میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ہیں، ری ہیب جاری ہے، ہم نے ہر میچ کی تیاری کر رکھی ہے، دستیاب کھلاڑیوں میں سے بہترین کا انتخاب کریں گے، ہمارے کھلاڑی اچھے ہیں، ہم ٹورنامنٹ جیتنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اویش خان کی طبیعت ناساز ہے، انہیں ہلکا بخار ہے اس کا خیال رکھا جا رہا ہے، امید ہیکل اور ٹورنامنٹ کے باقی میچز کے لیے اویش خان دستیاب ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.