کھیل

ایشیاء کپ، سپر فور مرحلہ، افغانستان کا سری لنکا کو جیت کیلئے 176رنز کاہدف

رحمان اللہ گربز نے 84 اور ابراہیم زادران نے 40 رنز کی اننگز کھیلی، نجیب اللہ زادران 17 اور حضرت اللہ زازئی13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں ا فغانستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دے دیا’ سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ میں ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے کے سلسلہ میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا کے کپتان نے ٹاس جیت کر افغان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ افغان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر175 رنز بنائے۔ افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گربز نے 84 اور ابراہیم زادران نے 40 رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ نجیب اللہ زادران 17 اور حضرت اللہ زازئی13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کی جانب سے دلشان مدو شاناکا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.