کھیل

پی سی بی کی محمد رضوان اور دھانی کی انجری کے متعلق رپورٹ نے سب کو حیران کر دیا

شاہنواز دھانی کی فٹنس میں پہلے سے بہت بہتری آئی ہے، محمد رضوان کی ایم آر آئی رپورٹ موصول ہونے کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائیگا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی انجری کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے اپ ڈیٹ جاری کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہنواز دھانی کی فٹنس میں پہلے سے بہت بہتری آئی ہے، میڈیکل ٹیم شاہنواز دھانی کو مسلسل مانیٹر کر رہی ہے۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کی ایم آر آئی رپورٹ کل موصول ہو گی، اس حوالے سے مزید کوئی بھی فیصلہ ایم آر آئی رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا البتہ اس وقت محمد رضوان بہت بہتر محسوس کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.