کھیل

ایشیا کپ ‘ پاکستانی مداح کی وائرل ہونیوالی تصویر کے بھارت میں بھی چرچے

ویرات کوہلی کی ایک پاکستانی مداح اسٹیڈیم میں پلے کارڈ اٹھائے کھڑی ہے جس پر درج ہے کہ 'میں یہاں صرف کوہلی کی وجہ سے آئی ہوں

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں ایک پاکستانی مداح کی اسٹیڈیم سے تصویر مقبول ہوئی جس کے بھارت میں بھی چرچے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی مداح کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی ایک پاکستانی مداح دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پلے کارڈ اٹھائے کھڑی ہے جس پر درج ہے کہ ‘میں یہاں صرف کوہلی کی وجہ سے آئی ہوں’۔ کوہلی کی اس پاکستانی مداح کے حوالے سے جہاں دیگر سوشل میڈیا صارفین تبصرے کررہے ہیں وہیں بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے طلبا ونگ کی سابقہ سیکرٹری اور سماجی کارکن انجیلیکا اریبم نے بھی اس پر ردعمل دیا ہے۔ انجیلی کا اریبم نے اس تصویر کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘اگر کسی ہندوستانی نے پاکستانی کھلاڑی کے لیے ایسا پلے کارڈ اٹھایا ہوتا تو اس پر بغاوت کا الزام لگاکر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا’۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.