کھیل

ایشیا کپ، کیا پاکستان اور بھارت فائنل میں مد مقابل ہوں گے؟ حیران کن رپورٹ آگئی

انڈیا کو شکست دینے کے بعد سری لنکا دو میچز میں چار پوائنٹس کے ساتھ پہلی، پاکستان ایک میچ میں دو پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے

ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی کے سلسلے میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت کو سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد انڈیا کے فائنل میں جانے کے امکانات کم ہو گئے ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق ایشیا کپ سپر فور کے میچ میں انڈیا کو سری لنکا نے چھ وکٹ سے شکست دی جس کے بعد سپر4 میں سری لنکا دو میچز میں چار پوائنٹس کے ساتھ پہلی، پاکستان ایک میچ میں دو پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔ بھارت دو میچز میں ایک بھی پوائنٹ نہ لے سکا جبکہ افغانستان ایک میچ کھیلا اور اس میں ناکام ہوا۔ موجودہ صورتحال میں کوئی ٹیم فائنل میں میں کنفرم نہیں، کسی ٹیم کی ٹورنامنٹ سے بے دخلی طے نہیں اور اب اگر مگر کا کردار باقی ہے۔ بھارت اب چاہے گا کہ افغانستان اور سری لنکا پاکستان سے اپنے میچز جیتے جبکہ وہ افغانستان کیخلاف اپنا میچ بڑے مارجن سے جیت جائے۔ ایسے میں تین ٹیمیں دو، دو پوائنٹس پر برابر ہوں گی اور نیٹ رن ریٹ پر فیصلہ ہوگا کہ سری لنکا سے فائنل میں بھارت کھیلے گا، پاکستان کھیلے گا یا افغانستان۔ دوسری جانب اگر افغانستان نے پاکستان اور بھارت دونوں کو ہرایا اور پھر پاکستان نے سری لنکا کو ہرایا تو پھر پاکستان سری لنکا اور افغانستان چار، چار پوائنٹس کے ساتھ ٹیبلز پر ہوں گے اور دو بہترین رن ریٹ کی ٹیمیں فائنل کھیلیں گی۔ اس صورت میں بھارت کا گھر جانا پکا ہوگا تاہم اگر بدھ کو شارجہ میں پاکستان نے افغانستان کو ہرادیا تو پھر سارے اگر مگر دم توڑ دیں گے اور پاکستان اور سری لنکا کا فائنل پکا ہوجائے گا۔ ایشیا کپ فائنل کے منظر نامے کیلئے کل پاکستان اور افغانستان کا میچ اہم ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.