کھیل

افغانستان کیخلاف پاکستان کی جیت پر شاہد آفریدی کا تبصرہ، نسیم شاہ کو شاباش

پاکستان کیلئے میچ اتنا کلوز ہونا نہیں چاہیے تھا لیکن اختتام اچھا تو سب اچھا، ہر کھلاڑی کی انفرادی کارکردگی ٹیم کے کام آئی، ویلڈن بوائز اور مبارک

پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو ایشیا کپ میں شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے جس کے بعد شاہد آفریدی نے میچ پر تبصرہ کیا اور نسیم شاہ کو شاباش دی۔

تفصیلات کے مطابق میچ کے آخری لمحات میں افغانستان کو جیت کیلئے صرف ایک وکٹ درکار تھی لیکن ٹیل اینڈر نسیم شاہ نے یکے بعد دیگرے دو چھکے لگاکر پاکستان کو ناقابل یقین فتح دلادی۔ میچ ختم ہوتے ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھی ٹوئٹ کی۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے نسیم شاہ کو شاباشی دی۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کیلئے میچ اتنا کلوز ہونا نہیں چاہیے تھا لیکن اختتام اچھا تو سب اچھا، ہر کھلاڑی کی انفرادی کارکردگی ٹیم کے کام آئی، ویلڈن بوائز اور مبارک۔ آخر میں شاہد آفریدی نے نسیم شاہ کو بوم بوم کا خطاب بھی دے ڈالا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.