کھیل

ایشیاء کپ، نسیم شاہ نے جس بیٹ سے 2 چھکے لگائے وہ بیٹ کس کا تھا؟

حسنین نے اپنا وہی بیٹ نسیم شاہ کو تحفے میں دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ نسیم اس بیٹ کا جو کرنا چاہیں وہ کر سکتے ہیں

ایشیاء کپ میں افغانستان کے خلاف آخری اوورز میں 2 چھکے لگوا کر نسیم شاہ نے میچ جتوا تھا انہوں نے جس بیٹ سے چھکے لگائے وہ بیٹ کس کا تھا؟ پتا چل گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی۔ اس میچ کی خاص بات یہ تھی کہ نسیم شاہ نے آخری اوور میں 2 چھکے لگا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ میچ کے بعد روی شاستری سے گفتگو میں نسیم شاہ کا کہنا تھاکہ ساتھ والے کھلاڑی سے بیٹ تبدیل کیا کیونکہ میرا بلا ٹھیک نہیں لگ رہا تھا اور پھر اس سے چھکے لگے۔

خیال رہے کہ کریز پر اس وقت فاسٹ بولر محمد حسنین تھے جنہوں نے نسیم شاہ کو اپنا بیٹ دیا تھا۔ اب پی سی بی کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں حسنین نے اپنا وہی بیٹ نسیم شاہ کو تحفے میں دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ نسیم اس بیٹ کا جو کرنا چاہیں وہ کر سکتے ہیں۔ ویڈیو میں موجود نسیم شاہ نے کہا کہ وہ اس بیٹ کو نیلام کریں گے اور اس سے حاصل کردہ رقم فلاحی مقصد کیلئے عطیہ کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.