کھیل

ایشیاء کپ، بھارت نے باآسانی افغانستان کو شکست دیدی، دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ سے آئوٹ

بھارت کے 213 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 111 رنز بناسکی

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے افغانستان کو باآسانی 101 رنز سے شکست دے دی لیکن دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ سے آئوٹ ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے 213 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 111 رنز بناسکی۔ابراہیم زادران 64 رنز بناکر نمایاں رہے،اس کیعلاوہ راشد خان نے 15 اور مجیب الرحمان نے 18 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے بھوونیشور کمار نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 4 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کیھلے گئے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 212 بنائے، ویرات کوہلی شاندار 122 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔یہ کوہلی کے کیریئر کی 71 ویں اور ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی پہلی سنچری ہے۔

واضح رہے کہ کوہلی نے آخری بار 23 نومبر 2019ء میں بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کی تھی۔اس کے علاوہ کپتان کے ایل راہول 62 اور سوریا کمار یادیو 6 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ بھارت کے کپتان روہت شرما نے آج کا میچ نہیں کھیلا، ان کی جگہ نائب کپتان کے ایل راہول بھارتی ٹیم کی قیادت کی۔ٹاس کے موقع پر کے ایل راہول کا کہنا تھا کہ روہت آرام کے غرض سے آج کے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔بھارتی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.