کھیل

برطانوی ہائی کمشنر اور رمیز راجہ کی ملاقات، انگلینڈ کے دورہ پاکستان سے متعلق معاملات پر غور

انگلینڈ ٹیم رواں ماہ پاکستان پہنچے گی، انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کراچی اور لاہور میں کھیلے گی

برطانوی ہائی کمشنر اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)رمیز راجہ کی ملاقات ہوئی ہے جس میں انگلینڈ کے دورہ پاکستان سے متعلق معاملات پر غور کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے پی سی بی ہیڈ کوارٹرز قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے ملاقات بھی کی۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ملاقات میں انگلینڈ کے دورہ پاکستان سے متعلق معاملات زیرغورآئے۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم رواں ماہ پاکستان پہنچے گی، انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کراچی اور لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم رواں سال دسمبر میں بھی 3 ٹیسٹ میچز کھیلنے پاکستان آئے گی، تن ٹیسٹ میچز پرمشتمل سیریز راولپنڈی،ملتان اور کراچی میں کھیلی جائیگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.