کھیل

ملکہ برطانیہ کا انتقال، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل منسوخ

انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان گزشتہ روز 3 میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ اوول میں شروع ہوا لیکن بارش کے باعث کھیل شروع نہ ہوسکا

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 96 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئیں، جس کی وجہ سے انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل منسوخ ہوگیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق شاہی محل بکنگھم پیلس نے ملکہ برطانیہ کے انتقال کا اعلان کردیا ۔ انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق ملکہ برطانیہ کے انتقال کے بعد انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان اوول ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان گزشتہ روز 3 میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ اوول میں شروع ہوا لیکن بارش کے باعث کھیل شروع نہ ہوسکا۔ انگلینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.