کھیل

ایشیاء کپ، سپر فور مرحلہ، پاکستان نے سری لنکا کو 122 رنز کا ہدف دیدیا

پاکستان نے17 اوورز کے اختتام پر 7 وکٹوں کے نقصان پر102 رنز بنالیے، محمد رضوان 14'فخر زمان 13اور کپتان بابر اعظم 30 رنز بناکر آؤٹ ہوئے

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 122 رنز کا ہدف دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی کپ کے سلسلہ میں کھیلے جانے والے میچ سے قبل سری لنکا کے کپتان داسن شانکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ سری لنکن بائولرز کے سامنے قومی بیٹرز جم کر نہ کھیل سکے، پوری ٹیم 20 ویں اوور میں121 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بابر اعظم 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔پاکستان نے17 اوورز کے اختتام پر 7 وکٹوں کے نقصان پر102 رنز بنالیے، محمد رضوان 14فخر زمان 13اور کپتان بابر اعظم 30 اور خوشدل شاہ 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں،شاداب خان اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا ہے، ان کی جگہ عثمان قادر اور حسن علی ٹیم میں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.